• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی ڈپازٹ میں 200 فیصد اضافے کی درخواست ڈسکوز کی پریزینٹیشن ناقص قرار

اسلام آباد( ناصر چشتی ) نیپرا نے سکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں 200فیصد سے زائد کے اضافے کی درخواست پر ڈسکوز کو آڑے ہاتھوں لیا ، ڈسکوز کی پریزینٹیشن ناقص قرار دیدی ، نیپرانے درخواست پر سماعت مکمل کرلی ،اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، تفصیلات کے مطابق صارفین کے سکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس 200 فیصد سے زائد تک بڑھانے سے متعلق 8 بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں گزشتہ روز سماعت ہوئی۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے آج کی پریزنٹیشن انتہائی ناقص ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا بجلی کمپنیاں مؤثر طریقے سے اپنا کیس ہی پیش نہیں کر سکیں، ڈسکوز کی نااہلی سے بجلی صارفین پر دوگنا بوجھ پڑتا ہے، بجلی کمپنیاں صارفین سے گارنٹی مانگ رہی ہیں، تو صارف کو کیا گارنٹی دی جا رہی ہے؟ ۔ سماعت کے دوران پاور ڈویژن کا موقف تھا 2010 سے بجلی ٹیرف 400 فیصد تک بڑھ چکا۔
اہم خبریں سے مزید