اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت کے حکام سے رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں بند کئے جانیوالے اداروں کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی، چیئرمین کمیٹی نے ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی جلد تقرری کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پاکستان سائنس فاونڈیشن حکام کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاسٹک کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں میں 1 لاکھ 10 ہزار ریسرچ پیپرز اور آرٹیکلز شائع ہوئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان ریسرچ پیپرز اور آرٹیکلز کی رینکنگ کا ایک معیار ہونا چاہئے۔