• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا ہوگیا۔

حکومت پنجاب نے جیل کے قواعد و ضوابط میں بنیادی تبدیلی کر دی ملزموں/مجرموں کو انکے اقامتی شہر/ضلع میں سزا کاٹنے کے لیے رکھا جا ئے گا۔

عمران کو اڈیالہ میں تمام سہولتیں میسر ہیں اسے ایک لمحہ کے لیے بھی موت کی کوٹھڑی یا چکی میں نہیں رکھا گیا، خوراک اور دوسری سہولتیں بلا رکاوٹ حاصل ہیں۔

دنیا کی کسی جیل میں انتظامیہ کسی بیرک میں روشنی ختم کرنا سوچ بھی نہیں سکتی ایسا کرنا سیکورٹی تھریٹ ہے۔

عمران کی لاہور منتقلی سے پہلے کئی معاملات کا جائزہ لینا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید