• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ٹر یننگ اینڈ سنیارٹی رولز 1990میں تر میم کی منظوری دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم نے سی ایس ایس کے پیشہ وارانہ گروپس اینڈ سروسز (پروبیشن‘ ٹر یننگ اینڈ سنیارٹی ) رولز1990میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔ تر میم تحت رولز میں ایک نئی شق شامل کی گئی جس کے تحت قرار دیاگیا ہے کہ ہر پر وبیشنر کیلئے لازمی ہے کہ ہر تر بیتی امتحان ادارے کے سر براہ کے اطمینان کے مطابق پاس کرے ۔ ترمیم کے تحت قرار دیاگیا کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے پروبیشنرز کیلئے لازمی ہے کہ وہ صو بائی حکومت کے محکمانہ امتحان کو بھی کوا لیفائی کرے۔
اہم خبریں سے مزید