• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 بجلی کمپنیوں کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط

اسلام آباد (نا صر چشتی) بجلی کی 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے نجکاری کمیشن میں گزشتہ روز فنانشل ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ (FASA) پر دستخط ہو گئے ، معاہدہ کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ماہر مالیاتی مشاورتی خدمات فراہم کرے گا ،یہ معاہدہ نجی سیکٹر کی شراکت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ تقریب میں نجکاری کمیشن اور اے اینڈ ایم کنسورشیم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت، A&M کنسورشیم FESCO، GEPCO اور IESCO میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ماہر مالیاتی مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید