• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظاہر کردہ آمدن سے زائد ٹرانزیکشن کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، چیئرمین FBR

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024سے متعلق ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ٹیکس قوانین میں ترمیم کی جارہی ہے جس کے تحت ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی خریداری کیلئے فائلر ہونے کیساتھ خریداری کی اہلیت ثابت کرنا ہوگی جبکہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن کرنے والے افراد اور کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،، بینکوں کی خدمات حاصل کرینگے ، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے اس کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرینگے ، کم ٹیکس دینے والوں کو الگورتھم کی مدد سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں ٹیکس ترمیمی بل 2024 پر غور کیا گیا چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بینکوں کے ساتھ شناختی کارڈ کی بنیاد پر ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا ،بینکوں سے کہا جائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزکشن کاحجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔
اہم خبریں سے مزید