• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کیا جائے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی ممبر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل جامعات میں داخلوں کے لیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی کے جامعات اور سندھ کے دیگر شہروں میں جامعات کی فیس یکساں کی جائے، شہر کی جامعات میں بحیثیت وائس چانسلر مرضی کے لوگوں کو لانے کی تیاریاں ہورہی ہے رجسٹرار ، کنٹرولر اور وائس چانسلر بیوروکریٹ نہیں ہونے چاہیے اس پریکٹس کو ہم مسترد کرتے ہیں، اس حوالے سے ہم کورٹ میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب یونیورسٹیوں میں ایڈہاک وائس چانسلر لگایا جا رہا ہے تو پھر وزیر اعلی بھی ایڈہاک لگایا جائے،منگل کو مرکز بہادر آبادمیں پریس کانفرنس میںفاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے، 50فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلباء کو دی جا رہی ہیں، حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔ کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ جو چاہے، جب چاہے آ کر ڈومیسائل بنوا لے، ملک کی سیاسی جماعتوں کو کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کی سیٹوں میں آبادی کے لحاظ سے اضافہ ہونا چا ہئے۔
اہم خبریں سے مزید