کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے صبح کے اوقات میں شہر میں داخلہ ہونے والی 3 ٹرک ٹرالر کو آگ لگا دی، پولیس نے مبینہ طور پرگاڑیوں کو آگ لگانے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ،شہریوں کاکہنا ہےکہ دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کا زیاں معمول بن چکا ہے ، جن علاقوں میں ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں چلتے دیکھائی دے تو اس علاقے کے سیکشن آفیسر کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔