• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام رہنے لگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)) گلستان جوہر میں شادی ہالز، ریسٹورنٹس کی بھر مار اور غیر قانونی تجاوزات سے سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام رہنے لگا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے افسران نے بوجوہ آنکھیں بند کر لیں غیر قانونی تجاوزات سےعلاقے میں بننے والے والےنئے فلائی اوور اور انڈر پاس سے بھی لوگ فائدہ نہیں اٹھا پا رہے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے گلستان جوہر میں کسی حکومتی اتھارٹی کا وجود نہیں ہےزیادہ صورتحال سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی لاپروائی اور عملے کی ملی بگھت کے باعث پیش آ رہی ہےجوہر ہل روڈ پر اور رہائشی پلاٹوں پر بڑے پیمانے پر شروع کی جانے والی کمرشل سرگرمیوں سے مکین سخت اذیت کا شکار ہیںشہریوں نےوزیر اعلی سندھ،وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،گلستا ن جوہر بلاک 14،15 اور بلاک 2 کے درمیانی ہل روڈ پر دونوں جانب رہائشی پلاٹوں پر بڑے بڑے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز اور بینکوئیٹ تعمیر کرلئے گئے ہیں جس کے باعث اس سڑک پر شہریوں کو ٹریفک کی بدترین صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مکینوں کا کہنا کہہے کہ انہیں راشد منہاس روڈ سے اندر اپنے گھروں تک پہنچنے میں آدھے سے پون گھنٹہ لگ جاتا ہے ایس بی سی اے افسران اور کے ڈی اے مذکورہ غیر قانونی تعمیرات خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں فوری کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید