راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری3گاڑیوں ،23موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 16وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت5 کاریں اور6موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ مارگلہ اور تھانہ نون کے علاقے سے2 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے 8موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ پولیس سٹیشن روڈ پر اے ٹی ایم سے نعمان شہزاد 50ہزار روپے نکلوا کر نکلنے لگا تو اچانک ایک نوجوان گن پوائنٹ پر اس سے 50ہزا رروپے چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مسلم کالونی میں4نامعلوم ملزمان ثقلین احمد راجپوت سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لے گئے ۔فالکن کمپلیکس میں ونگ کمانڈر (ر)راؤسعدعلی کے گھرکے تالے توڑ کر 10تولہ کےطلائی زیورات،ڈیڑھ لاکھ روپے،13سو ڈالر اور12سوریال،گلشن شافی میں محمد سہیل کے گودام سے2لاکھ روپے ،بحریہ فیز1میں صباء رحمن کے گھرسے 6تولے کے طلائی زیورات ،چک بیلی خان میں محمد فرحان کے گھر سےسامان کل مالیتی تقریباً دس لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔