اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مادری زبانوں کی اہمیت عالمی طور پر مسلمہ اہمیت ہے۔رانا فضل حسین گوجری زبان کے محسن اور تحریک ازادی کشمیر کے عظیم رہنماء تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر پور میں تحریک آزادی کشمیر مجاھد گوجری کے ممتاز شاعر ادیب محقق نقاد اور ڈرامہ نگار حاجی رانا فضل حسین تمغہ پاکستان مرحوم کی پہلی برسی پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب ۔بیادبابائے گوجری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سجاد قمر، چوہدری لطیف اکبر اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری عبد العزیز سابق وزیر حکومت آزادکشمیر محمد اعظم سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر سابق چیف جسٹس ابراہیم ضیاء وزیر حکومت چوہدری محمد رشید آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سابق سیکٹری منیر حسین چوہدری ، رانا سرور، رانا ریاض، شفیع مجاھد سمیت اہل علم و دانش نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ گوجری زبان و ادب کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنی شاعری کے ذریعے انھوں نے قوم میں دین، ملک اور آزادی کا پرچار کیا۔