اسلام آباد (خبر نگار) چوہدری محمد یٰسین کو پانچویں مرتبہ سی ڈی اے مزدور یونین کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع ہے کہ و ہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی سی ڈی اے کے غیور ملازمین کی خدمت کا سہرا اپنے سر سجانے کی بھرپورکوشش جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری اسد محمود نے الیکشن ریفرنڈم میں بھر پور حمایت کرنے والے اپنے تمام جونیئر اسسنٹس غالب صغیر ، توصیف خان ، وقار احمد ، زیارف علی اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری اسد محمودنے کہا کہ امید ہے کہ چوہدری محمد یٰسین سی ڈی اے میں ان کے سابقہ ادوار میں رہ جانے والے کامو ں کو بطریق احسن پورا کریں گے اور اپنے آنے والے دور میں تمام مشکلات کو حل کریں گے۔