راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) انفورسمنٹ سکواڈ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چاکرہ روڈ پر تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ تھانہ نصیرآباد پولیس کے تعاون سے متعدد تجاوزات، غیر قانونی تعمیر شدہ شیڈز، ریٹیننگ وال، دکانوں کی باڑیں اور جھگیوں کو مسمار کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے واضح ہدایات دی ہیں۔