• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزنمبر پلیٹ، کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پرائیویٹ گاڑی پر سبزنمبر پلیٹ ،کالے شیشے اور پولیس سائرن لگاکر گھومنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ ائرپورٹ کو سینئر ٹریفک وارڈن اورنگزیب نے بتایا کہ کار چوک سول لائن سیکٹر موجود تھا کہ اسی اثناء میں ایک کالے رنگ کی ویگو سبز نمبر پلیٹ سندھ کے ٹی -9988لگا کر ہائی کورٹ روڈ سے آرہاتھا جسکے ڈرائیور نے اپنانام صغیر الہی ولد حاجی مطلوب الہی بتلایا جسے رکنے کا اشارہ کیا جس نے پرائیویٹ گاڑی کو سرکاری نمبر پلیٹ لگارکھی تھی ، جوکہ پولیس سائرن بجاتے ہوئے اور کالے شیشے لگا کر اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کررہاتھا ،پڑتال کرنے پر گاڑی پرائیویٹ نکلی۔
اسلام آباد سے مزید