• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا ایکٹ کیخلاف آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائینگے، آر آئی یو جے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پیکا ایکٹ کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آج بدھ 12 فروری سے تین روزہ ملک گیر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے، آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے پریس کلبوں کے باہر دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے جس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکن حصہ لیں گے ، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ بھی اسلام آباد کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرینگے۔
اسلام آباد سے مزید