• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی‘ مختلف علاقوں سے ماں بیٹا‘ ایک لڑکا اور 7 لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے‘ ایک لڑکے اور 7لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ گنج منڈی کو شاہدہ پروین نے بتایا کہ میری بہن (ک) کو کسی نے ورغلاء پھسلا کر اغواء کر لیا۔ تھانہ صادق آباد کو محمد فیاض نے بتایا کہ میری بہو (ع) کو کسی نے اغواء کر لیا۔ بہو گھر سے 4تولہ سونا اور 50ہزار بھی لے گئی۔ تھانہ نصیر آباد کو فاروق احمد نے بتایا کہ سائل کی بیٹی (ص) عمر 18سال کا نکاح میرے سگے بھتیجے کاشف عباس کے ساتھ ہوا تاہم ابھی تک رخصتی نہیں ہوئی۔ محمد نعمان اور کاشف مسلح پستول نے (ص) کو زبردستی اغواء کر لیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو قاری سجاد شاہ نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد شاہ عمر 18سال گھر واپس نہیں آیا۔ شیخ ریاض حسین نے بتایا کہ میری بیٹی (ع) عمر15 سال کو عمار نے اپنی والدہ اور ماموں اعجاز عرف کالا کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا۔ تھانہ جاتلی کو نیئر سلطانہ نے بتایا کہ نثار اور بلال میری بیٹی (ش) اور نواسے (ع) کو اغواء کر لے گئے اور ساتھ 4تولے سونا اور 40ہزار روپے بھی لے گئے۔ تھانہ جاتلی کو محمد ارسلان نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ (الف) بی بی عمر 15 سال کوڑا پھینکنے گئی اور واپس نہیں آئی۔ تھانہ دھمیال کو شہناز بی بی نے بتایا کہ شائستہ عرف مانو مجھے قریشی آباد ایک مکان میں لے گئی جہاں میری بیٹی شائستہ کو غائب کروا دیا۔ تھانہ روات کو نوشین ارشاد نے بتایا میں اور میری بیٹی (الف) عمر 16سال کو بحریہ ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سوار تین لڑکے آئے۔ سلطان گجر جس کی ترامڑی میں دودھ دہی کی دکان ہے نے میری بیٹی کو زبردستی اغواء کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید