اسلام آباد (رپورٹ :حنیف خالد) ترک صدر آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ ترکیہ رجب طیب اردوان کل جمعرات کو وزیراعظم محمد شہبازشریف سے مذاکرات کرینگے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ جمعرات کی دوپہر وزیراعظم محمد شہبازشریف اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک پروقار مگر سادہ تقریب میں جناح ایونیو ابن سینا روڈ اور نائیتھ ایونیو کے سنگم پر مکمل ہونے والے رجب طیب اردوان انٹرچینج کا مشترکہ طور پر افتتاح کرینگے۔ افتتاحی تختی پر انگریزی زبان کے علاوہ اردو زبان میں ہو گا۔رجب طیب اردوان انٹرچینجRECEP TAYYIP ERDOGAN INTERCHANGEکا اکٹھے افتتاح وزیراعظم محمد شہبازشریف اور جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے 13فروری 2025کو کیا۔ انگریزی کے علاوہ ترک زبان میں بھی یہی عبارت ہو گی۔اس سادہ مگر پروقار تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی تختی کی اکٹھے نقاب کشائی کرینگے جس طرح 14اکتوبر 2024کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) (سمٹ) سے ایک روز پہلے چین کے وزیراعظم لی کیانگ نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کےساتھ مل کر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تختی کی نقاب کشائی ایک پروقار تقریب کر کے نیوگوادر ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا۔