• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ پر ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں کے ملزمان پکڑے گئے،ایس ایس پی آ پر یشنز

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادمحمد شعیب خا ن نے کہا ہے کہ تھا نہ انڈسٹریل ایر یا پولیس نے پٹر ول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان غلام عبا س اور محمد یعقوب کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے چھینی گئی نقدی 15لا کھ روپے، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ تھا نہ سنگجانی پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث گر وہ کے دو ارکان ایمل خا ن اور طا رق کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2کلو گر ام آ ئس برآمد کرلی جبکہ انسداد رابر ی ڈکیتی یو نٹ پولیس ٹیمو ں نے تھا نہ گو لڑ ہ کے ایر یا میں ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان اربا ب منیر اور گل زمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار مو با ئل فون، 16تو لے طلا ئی زیو رات، گھڑ ی اور نقدی کل مالیتی ایک کروڑ 28لا کھ روپے بر آمد کرلئے۔
اسلام آباد سے مزید