راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب پہلی منی میراتھن روڈ ریس گزشتہ روزمنعقد کی گئی جس کاآغا ز لیاقت باغ منی سپورٹس کمپلیکس مری روڈ سے کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پہلی منی میراتھن روڈریس کا افتتاح اے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق،اسسٹنٹ کمشنر سٹی ایمان ظفر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے کیا۔ راولپنڈی میں پہلی منی میراتھن روڈ ریس میں محمد قاسم نےاول انعام 50000، دوئم محمد عثمان نے 40000 جبکہ سوئم آنے والے بابر علی نے 30000 روپے جیتے ہیں۔ریس کا آغاز لیاقت آباد سے ہوا۔جس میں تقریبا 4000 ایتھلیٹس میں انڈر 19،اوپن اور 50 سال سے اوپر کے لوگوں نے حصہ لیا۔تمام ایتھلیٹس کو وزیراعلی کی طرف سے منی میراتھن ریس کی شرٹس دی گئیں۔