• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈوومنٹ فنڈ کے تحت ماہانہ اعزازیہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے‘ فنکار

کوئٹہ(پ ر)محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان کی جانب سے فنکاروں کے لئے مختص انڈوومنٹ فنڈ کے لئے اہل فنکاروں نے وزیر اعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی، صوبائی وزیر برائے ثقافت و امور نوجوانان، سیکرٹری ثقافت اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت سے استدعا کی ہے کہ انڈوومنٹ فنڈ کے تحت فنکاروں کیلئے ماہانہ اعزازیہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ فنکاروں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے اور انکا کوئی دوسرا روزگار نہیں ۔انہوں نے درخواست کی کہ انڈوومنٹ فنڈ کو فوری طور پر ادا کیا جائے تاکہ متوسط طبقے اور ضعیف العمر آرٹسٹوں کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔ مگر اب جنوری سے ماہانہ انڈوومنٹ فنڈ کو الیکشن اور نئے رجسٹریشن کو جواز بناکر روکا گیا جس سے فنکاروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے حالانکہ تمام فنکاروں نے اپنے کاغذات جاری کردہ پروفارما اور ضروری دستاویزات سمیت محکمہ ثقافت میں بروقت جمع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ سے ارکان کے الیکشن اور رجسٹریشن کا کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا حکام بالا سے درخواست ہے کہ تمام فنکاروں کا ماہانہ فنڈ جاری کیا جائے تاکہ انکی مالی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید