کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کراچی رابطہ کمیٹی نے شب برات کے حوالے سے کراچی کی تمام ڈسٹرکٹس کا دورہ کرکے ذمہ داران کے ہمراہ قبرستانوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا،دورےمیں کراچی ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری عمران قادری،کراچی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد ریحان قادری اور دیگر بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے کراچی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ قبرستانوں کے باہر پانی اور شربت کی سبیلوں کے ساتھ خصوصی طور پر لنگر کے لیے الگ سے کیمپ لگائے جائیں گے۔