اسلام آباد ( جنگ نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ہیڈ آفس میں سیلف فنانس عمرہ سکیم کی پہلی قرعہ اندازی ہوئی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن محمد عابد، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ آفتا ب اقبال، چیف انجینئر آپریشن کاشف شاہ، آئیسکو انجینئر زایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان فداسمیت افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 22افسران و ملازمین کو عمرہ ادا کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان اور سینئر مینجمنٹ نے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی ۔