• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام کے تحت 36جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) دھی رانی پروگرام کے تحت 36جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزرا پنجاب سہیل شوکت بٹ اور بلال اکبر خان تھے۔ جوڑوں کا تعلق راولپنڈی، اٹک،جہلم اور مری سے ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے سلامی اے ٹی ایم کارڈزکی شکل میں جوڑوں کو پیش کیے گئے۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا دھی رانی پروگرام تاریخ ساز پروگرام ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے ذریعے سیکڑوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ مستحق خاندانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پ مریم نواز کا فلاحی اقدام دھی رانی پروگرام قابل تحسین ہے۔
اسلام آباد سے مزید