• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے خصوصی ویزا روٹ کیلئے درخواستیں طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ کے خصوصی ویزا روٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

یو کے-انڈیا ینگ پروفیشنل اسکیم بیلٹ 18 فروری سے 20 فروری تک کھلے گی، یہ اسکیم 18 سے 30 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے ہے۔

یہ مخصوص ویزا اسکیم برطانیہ اور بھارت کے لوگوں کو 2 سال تک دوسرے ملک میں رہنے، مطالعہ کرنے، سفر کرنے اور کام کرنے کا منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ 

درخواست دہندگان کو بیلٹ میں داخل ہونے کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اہلیت کے تقاضوں میں سفر کے وقت کم از کم 18 سال کا ہونا، یو کے بیچلر ڈگری کی سطح یا اس سے زیادہ کی اہلیت کا حامل ہونا اور بچت میں 2530 پاؤنڈز کا ثبوت ہونا شامل ہے۔

بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر لنڈی کیمرون نے بھارت بھر میں وسیع پیمانے پر درخواستوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید