علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہے کہ آج کی رات گناہوں سے مغفرت کی رات ہے۔
لندن کے مضافاتی ٹاؤن لوٹن میں مرکزی جماعت اہلسنت اوورسیز ٹرسٹ یو کے یورپ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے شب برات کے موقع پر خصوصی مجلس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے دو رکعت خصوصی نوافل بھی ادا کیے۔
پروگرام میں سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، قاری محمد کامران، قاری اشتیاق، صاحبزادہ قاضی ضیاء المصفیٰ، قاضی سراج المرتضیٰ، طارق چوہدری، راجہ محمد اصغر، محمد عرفان، خلیفہ محمد محفوظ بٹ، سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی شریک تھی۔