اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) بڑھ جائیں گی الفتیں اور بھی مزید۔پاکستان کہہ رہاہے خوش آمدید۔حکومت پاکستان نے ترک صدر طیب اردوان کیلئے استقبالی نغمہ جاری کردیا ہے ، طیب اردوان پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جن کیلئے ستائشی نغمہ جاری کیا گیا ہے ،نغمہ میں خیر سگالی کے پیغامات دیے گئے ہیں ،وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر کے والہانہ استقبال کیلئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کیا ہے ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد آئے ہیں۔