کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی نے ایلون مسک کی ’بورنگ کمپنی‘ کے اشتراک سے ’دبئی لوپ‘ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، نقل و حمل کا یہ زیر زمین نظام شہر کے سب سے گنجان آباد علاقوں کو جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے وائس چیئر عمر سلطان العلامہ نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ (ڈبلیو جی ایس) میں ایلون مسک کے ساتھ مکمل سیشن کے دوران یہ اعلان کیا۔