راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ محمد جہانگیر اعوان نے ڈکیتی کے جرم میں سزا پانے والے ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔سترہ اکتوبر 2023کو درج رپورٹ کے مطابق ملزم محمد علی نے ساتھی ملزم شاہ زیب کے ساتھ ملکر کورال کے علاقہ میں ندیم عباس سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی تھی ۔ سینئر سول جج کرمنل ایسٹ مبشر حسن کی عدالت سے چار سال قید اور جرمانہ کی سزا پانے والے ملزم محمد علی نے سزا کیخلاف ملک شاہد محمود اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔