ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی انتظامیہ کو نئی جیل کی تعمیر کیلئے اراضی تلاش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نئی جیل کی تعمیر کیلئے 50 ایکڑ سے زائد رقبہ کا پی سی ون منظور کرایا جائے گا۔نئی جیل میں اضافی بیرکوں اور رہائشی کالونی سمیت تمام سکیورٹی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔