• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسرٹ کے دوران ارجیت سنگھ نے والد کی کال ریسیو کر لی، مداح خوش، ویڈیو وائرل


معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے کنسرٹ میں گانے کے دوران والد کی کال اٹھا کر مداحوں کا دل موہ لیا۔

بھارتی شہر چندی گڑھ میں ارجیت سنگھ کے لائیو کنسرٹ میں خوبصورت لمحہ مداحوں کو بھا گیا۔

معروف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگانے میں مصروف تھے کہ براہِ راست پرفارمنس کے دوران ان کے والد کی ویڈیو کال آ گئی، گلوکار نے فوری ویڈیو کال ریسیو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اریجیت کے منیجر نے فون اسٹیج پر دیا تو انہوں نے اس کو نظر انداز  کرنے کے بجائے اپنا سپر ہٹ گانا جاری رکھا اور والد کو ہائے کہا۔

گلوکار نے والد کو کنسرٹ کے مناظر دکھائے اور  مداحوں سے کہا کہ میرے والد کی ویڈیو کال آئی ہے وہ بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اریجیت سنگھ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور ان کو کامیاب گلوکار کے ساتھ فرماں بردار بیٹا قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

صارفین نے کہا کہ کوئی کتنا ہی مشہور کیوں نہ ہو جائے، باپ کی کال نظر انداز نہیں کر سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید