• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جمہوریت نہیں، فیصلے ’’کہیں اور‘‘ سے آتے ہیں، ملک سکندر

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ حکومت میڈیاکےہرفورم پر عدلیہ کوباالواسطہ دھمکاتےہوئےواویلامچاتی ہےکہ پارلیمنٹ سپریم ہےایک خالصتا ًجمہوری عمل میں کہاجاسکتاہےکہ پارلیمنٹ سپریم لیکن وہ بھی عدلیہ کی حد تک قطعا ًنہیں ہمارےہاں توجمہوریت نام کی کوئی شے نہیں ہے حکومت اور پارلیمنٹ میں فیصلےکہیں اور سےآتےہیں پارلیمنٹ اور عدلیہ کےاختیارات کا تعلق ہےتواس حدتک تومعاملہ قانونی اور آئینی ہےکہ عدلیہ کےاراکین کی تقرری کانوٹیفکیشن حکومت کرتی ہے لیکن جوطریقہ حکومتی ارکان کی اکثریت کاسپریم جوڈیشل کونسل میں اپنایاگیاہے وہ عدلیہ کی آزادی پرکاری ضرب ہے ،نہوں نے کہا کہ اسلامی نظام عدل میں توملک صدر اور وزیر اعظم ان کے ماتحت عام حکام قاضی کےسامنے سائل یا مسئول کی حیثیت سے پیش ہونے ہونےپابند ہے۔
کوئٹہ سے مزید