کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہرنائی بم دھماکے میں شہید ہونے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، جمعہ کو اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 11 کان کن شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اسپیکر سے استدعا کی کہ شہید مزدوروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے جس پر ایوان میں جاں بحق مزدوروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔