اسلام آباد،کراچی(نمائندگان جنگ)سپریم کورٹ کے 7ججوں، ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز نے حلف لے لیا،حلف لینے والوں میں جسٹس عامر فاروق، اشتیاق ابراہیم، شکیل احمد، شفیع صدیقی، صلاح الدین پنہوار ،جسٹس ہاشم کاکڑ شامل، صدر مملکت آصف زرداری نے ایون صدر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈو گر سےحلف لیا،حال ہی میں سپریم کورٹ کا حصہ بننے والے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،ان سے، حلف چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے لیا ، ا س ضمن میں جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں حلف لینے والوں میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہوار اور جسٹس ہاشم کاکڑ شامل تھے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے قائم مقام جج کے عہدہ کا حلف اٹھایا ،تقریب میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں، اٹارنی جنرل، ججوں کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران،صحافیوں اور عدالتی عملہ نے شرکت کی، اس موقع پر شریک ہونیوالے سپریم کورٹ کے ججوں میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور دیگر جج شامل تھے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی شرکت کی۔دریں اثناءاسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹسزنےبھی حلف اٹھالیاہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔