اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبرکس ممالک کیجانب سے قائم کیے گئے نئے ترقیاتی بنک ( این ڈی بی) میں پاکستان کی ممبرشپ کی بھی منظوری دے دی ،کمیٹی نے بنک میں 58کروڑ20لاکھ ڈالر کے 5882شیئر ز خریدنے کی بھی منظوری دی جبکہ بنک میں پاکستان کا پیڈان کیپٹل 11کروڑ60لاکھ ڈالر ہوگا، ای سی سی نے مقامی طورپر تیارکردہ پی وی سی اور پولیمرکی مصنوعات کے پی ایس کیو سی اے کے معیارات کو پولیمر کی درآمد ی مصنوعات پر بھی لاگو کرنے کی منظوری دے دی ، اس کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کی جائے گی ،بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے قیام کی بھی منظوری ،کمپنی سنگاپور میں رجسٹرڈ کی جائیگی؛ مقصد پیپرا قوانین کے بغیر ایل این جی کی خرید و فروخت کو یقینی بنانا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مقامی طور پر تیار ہونیوالی پولیمر کی پانچ مصنوعات کیلئے نئے کوالٹی معیارات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہےان معیارات کو پولیمر کی درآمدی مصنوعات پر بھی لاگو کرنے کے حوالے سے وزارت تجارت نے ای سی سی میں سمری پیش کی جس کی منظوری دے دی گئی ، ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے ڈسکوز کے شیئر صدر مملکت کے نام منتقل کی بھی منظوری دی ، تجویز پاور ڈویژن نے ای سی سی میں پیش کی ، کمیٹی نے یہ منظوری اس شرط پر دی کہ اس منتقلی کے کسی قسم کے مالیاتی اثرات مرتب نہیں ہونگے ۔