اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025 کے لیےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیںگے۔
چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی کے لیےپاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیاگیا ۔
چیف کمشنر اسلام آ باد ‘پی سی بی اور صوبائی حکومتوں نےسیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی ۔
وفاقی کابینہ سےپاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری لی گئی تھی۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ۔