لاہور (ایجنسیاں) نیب لاہورنے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622متاثرین سے ایک ارب 13کروڑ روپے کے فراڈ پرائم زون اسکینڈل پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔
ریفرنس 1622متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہےجنہیں ایل پی جی بزنس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیکر دھوکادہی کی گئی۔
نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے‘دو ملزمان سید شہزاد عزیز اور محمد نسیم خان روپوش رہے ہیں۔