اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت پانی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی جی اسلام آباد واٹر نے پانی کی موجودہ صورتحال اور ذخائر پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کی ضرورت کے مطابق پانی کے ذخائر موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 40فیصد کم بارشوں کی صورتحال ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسسٹنٹ کمشنرز اور اسلام آباد ریسکیو کو بھل صفائی کی جامع رپورٹ پیش کرنے نیز تمام واٹر ٹینکرز کو آپریشنل کرنے اور افرادی قوت کی کمی کو بھی فوراً پورا کرنے کی ہدایت کی۔ ادہر آئی جی سید علی ناصر رضوی نے بھی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلام آباد میں چمپئن ٹرافی سمیت بین الاقوامی ایونٹس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی‘ ٹریفک اور پارکنگ انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔