• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ بار انتخابات، چوہدری حسن علی بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہائی کورٹ بار انتخابات برائے2025-26کیلئے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری حسن علی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔الیکشن بورڈ چیئر مین تنویر اقبال خان کے مطابق 22فروری کو صدارت کیلئے احسن حمید للہ اور خرم کیانی میں مقابلہ ہوگا۔سینئر نائب صدارت کیلئے خاور ریاض قادری اور صائمہ شجیعی،نائب صدارت کیلئے ملک شاہد اقبال،شاہد جہانگیر اور فردوس احمد،سیکرٹری جنرل کیلئے خلیل احمد اعوان اور راجہ عامر محمود،ایڈیشنل سیکرٹری ویمن کیلئے شازیہ عنبرین ،نرگس شبیر علوی،لائبریری سیکرٹری کیلئےکرنل ریٹائرڈ امجد خان،حمزہ عباسی،سہیل عباس راجہ جبکہ ایگزیکٹیو کیلئے دس امیدوار ہیں جن میں عظمت مبارک،طاہرہ بانو،محمد علی،محمد طالب شہزاد،راجہ محمد ضیا اشرف،راحت سلیم،سہیل عمران،عمر امیر کہوٹ،سید مراد علی شاہ شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید