راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گرانفروشی کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ فروری کے مہینے میں بازاروں میں 1,62,125چیکنگ کی گئیں جن میں 6,058 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ان خلاف ورزیوں پر 22,54,000روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، 882تجارتی مقامات کو سیل اور 1,083 افراد کو گرفتار کیا گیا۔