• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسلمہ مکاتب کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائے، حسین مقدسی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پرجمعہ 15 شعبان کو امام مہدی کے ظہور کی مناسبت سے ’یوم عدل ‘ منایاگیا ۔اس موقع پر تمام محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔شب برات نیمہ شعبان کو تمام شیعہ مساجد امام بارگاہوں میں شب بیداری اور اجتماعی اعمال ،دعائیں کی گئیں ۔بوقت سحر دریاؤں جھیلوں سمندر میں عریضہ ہائے حاجت سپرد آب کئے گئے۔ ٹی این ایف جے اسلام آباد کے زیراہتمام جشن قائم آل محمدؐ راول ڈیم کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکتب تشیع کیساتھ امتیازی سلوک کیخلاف 22فروری کوہونیوالا مری روڈ پر ’’ماتمی احتجاج آمریت ،یزیدیت کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوگا۔ حکومت مسلمہ مکاتب کے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے ،جو اسی صورت میں ممکن ہے جب خلوص دل نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیاجائیگا۔
اسلام آباد سے مزید