راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے مبینہ ناروا رویئے کیخلاف ایکسائز انسپکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ جمعہ کے روز بھی راولپنڈی کے ایکسائز انسپکٹرزنے پیشہ ورانہ امور کا مکمل بائیکاٹ کیا اور دفتر میں دھرنا دیا ۔ اس موقع پر دفتر کی دیواروں پر احتجاجی کتبے بھی آویزاں کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسپکٹرز پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ 6 ماہ کے ریکوری اہداف 1 ماہ میں پورے کریں ۔