اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں پتنگ بازی میں ملوث 41 افراد کو گرفتار کرکے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں۔ ریس کورس کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 افراد بھی گرفتار کی گئیں۔ کارروائیاں تھانہ ریس کورس، آر اے بازار، نصیر آباد، دھمیال اور وارث خان کے علاقوں میں کی گئیں۔