• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماحولیات کا آپریشن، بھاری مقدار میں پلاسٹک برآمد، ضبط کرلیا گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) محکمہ ماحولیات راولپنڈی نےپلاسٹک کے خلاف آپریشن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پلاسٹک برآمد کرکے ضبط کرلیا ۔کارروائی سپیشل برانچ اور ریلوے پولیس کے تعاون سے کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات راولپنڈی ماریا سفیر،انسپکٹر انعام الحق اور دیگر نے آپریشن کی نگرانی کی۔محکمہ ماحالیات ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے اب تک مختلف کارروائیوں میں11ہزار کلو پلاسٹک ضبط اور چھ لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ ریگولیشن2023کے تحت 75مائیکرون سے کم موٹائی والےتمام اقسام کے پولی تھین بیگز (آکسوبائیوڈیگریڈ ایبل) کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی ہے۔ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہواہےجس کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب کو پانچ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔پابندی کا مقصدقدرتی طور پر تحلیل نہ ہونے والے پلاسٹک بیگز کو سالڈ ویسٹ منجمنٹ سسٹم سے نکال کر ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید