راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سگنل فری مال روڈ کے لئے کمیونیکشن نیٹ ورکس اور سوئی گیس لائن کی شفٹنگ پر کام شروع کیا جائے۔دادوچھا ڈیم منصوبہ میں رہائشی کالونی کی ری لوکیشن اور پل کی جگہ کو فوری حتمی شکل دی جائے۔رنگ روڈ منصوبہ کے پی ایم یو کیلئے ایس ڈی او، سب انجینئر اور ایگزیکٹیو انجینئرز فراہم کئے جائیں۔یہ ہدایات کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کمشنر آفس میں راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس راولپنڈی رنگ روڈ، دادوچھاچا ڈیم، سگنل فری مال روڈ، خواجہ کارپوریشن فلائی اوور اور ڈریم پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جار ی کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں میں راولپنڈی رنگ روڈ پراگریس کے حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے کی فزیکل پراگریس 43فیصد ہے۔