راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) فوارہ چوک تا ڈنگی کھوئی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ پیدل چلنے والوں کیلئے سڑک کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ فوارہ چوک سے ڈنگی کھوئی تک تمام بجلی، سوئی گیس، واپڈا اور پانی کی سپلائی لائنوں کو زیر زمین منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نےہدایت کی کہ راجہ بازار میں انڈر گرائونڈ وائرنگ کیلئےتمام متعلقہ محکمے باہمی روابط کو مزید مستحکم کریں اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ سی او ایم سی آر عمران علی نے بریفنگ میں بتایا کہ علاقے میں ماڈل بازار بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔