• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں 22ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدرجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔تبدیل ہونے والوں میں محمد اکرم کو ڈی جی خان سے راولپنڈی جبکہ علی نواز کو راولپنڈی سے ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید