• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، او جی ڈی سی کی کے آر ایل کو 29 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ میں اوجی ڈی سی ایل نے کے آرایل کو 29 رنز سے شکست دے دی۔غنی گلاس نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو 5 وکٹوں سے شکست ہرادیا۔ ایس این جی پی ایل کی یہ اس ٹورنامنٹ میں چھٹی شکست ہے۔واپڈا اورایشال ایسوسی ایٹس کا میچ ڈرا ہوگیا۔کے آر ایل کو اوجی ڈی سی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے230 رنز کا ہدف ملا تھا، ٹیم 200رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عمران رفیق نے56رنز بنائے۔مشتاق کلہوڑو نے 82رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشال ایسوسی ایٹس کو واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے 368 رنز کا ہدف ملا ، کھیل ختم ہونے پر وہ 4 وکٹوں  پر 195رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔اس سے قبل واپڈا نے اپنی دوسری اننگز 246رنز9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرکردی۔اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس کو ایس این جی پی ایل کے خلاف جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف ملا تھا ۔ اس نے 5 وکٹوں پر مطلوبہ اسکور بنالیا۔شرجیل خان نے 57رنز بنائے۔ یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 340 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسیب اللہ خان نے94رنز اسکور کیے۔ سیف اللہ بنگش نے62اور یاسرشاہ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ میر حمزہ نے 53رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ رمیز جونیئر نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسپورٹس سے مزید