کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پرماڈل ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکول کی جانب سے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد،یوسی چیئر مینز، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔