• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے باپ کی پولیس سے بدتمیزی، دھمکیاں

کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر) معاون ملزم شیراز کے چیمبر سے نکلتے ہی مرکزی ملزم ارمغان کے والدنے شور شرابہ شروع کردیا۔ ارمغان کے والد کامران قریشی نے زبردستی عدالت کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی اور کہا کہ جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں،میرے بیٹے ارمغان کا کیس چل رہا ہے،میں جج سے ملوں گا۔جب پولیس اہلکار نے ارمغان کے والد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ تم کون ہو مجھے روکنے والے،میں امریکی شہری ہوں۔ارمغان کے والد کامران قریشی نے کورٹ پولیس سے بدتمیزی کی اور پولیس کانسٹیبل رضوان کو دھکے دیے۔شور شرابے کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی گئی۔ ارمغان کے والد نے ملزم شیراز کو روکنے کی کوشش کی اور ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیراز تم مجھے دس تاریخ کو عدالت میں ملے تھے ، سنو ! تم مجھے دس تاریخ کو ملے تھے ، ارمغان کے والد نے ملزم شیراز سے بات کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے ارمغان کے والد کو بات کرنے سے روک دیا۔ارمغان کے والد کی آواز سن کر ملزم شیراز چونک گیا۔

اہم خبریں سے مزید