• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس، رمضان کیلئے چینی قیمتوں کو حتمی شکل دی گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان کیلئے چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں زور دیا گیا کہ مقدس مہینے کے دوران عوام کو چینی مناسب قیمت پر فراہم کی جائیگی ،وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک میں چینی ملک بھر میں قائم شوگر ملز کے خصوصی سٹالز پر 130روپے فی کلوکے حساب سے دستیاب ہوگی ان سٹالز پر چینی ایک سے دو کلوگرام کے چھوٹے پیکٹوں میں فروخت کی جائیگی جبکہ ہر خریدار قومی شناختی کارڈ دکھا کر زیادہ سے زیادہ 5 کلوگرام چینی خرید سکے گا ،سٹالز رمضان المبارک کے آغاز سے تین دن قبل کام شروع کرینگے اور 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید